اداروں پر حملہ کرنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہیے،عابد شیر علی

فیصل آباد (پاکستان امیج) لیگی رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی توہین اور اداروں پر حملہ کرنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہیے،پیپلز پارٹی ہماری سیاسی حریف ہے پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

فیصل آباد میں پی پی 115 سے ن لیگ کے امیدوار طاہر جمیل کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم یوٹرن لینے والے نہیں ن لیگ ملکی ترقی کی سیدھی موٹروے ہے ،نواز شریف کے شیر میدان عمل میں آ چکے ہیں ،2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر جس ترقی کا راستہ روکا گیا تھا اسکا سلسلہ 2024 میں دوبارہ سے شروع ہو گا، نواز شریف ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے عوام کے اعتماد سے چوتھی بار پھر سے وزیر اعظم بن رہے ہیں۔

ان کا مزیدکہنا تھا ہم سائفر یا کسی سازش کی بنیاد پر نہیں بلکہ ملک کو ترقی دینے کی بنیاد پر میدان میں آئے ہیں۔

ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی پی پی 115 سے امیدوار طاہر جمیل کے ہمراہ کمشنر آفس میں قائم ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچے تھے،وہ گھوڑوں اور بینڈ باجے کے ساتھ آر او آفس پہنچے توکارکنان نے ان پرپھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *