لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے شیخ رشید کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ معاشی تباہی اور عذاب کا ذمے دار آپ کا ’’باس‘‘ ہے جو آپ کو چپڑاسی کہتا تھا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق طلال چودھری کا مزید کہناتھا کہ ریاستی دہشتگرد کو مشورہ دیں کہ عالمی عدالتوں میں دفاع کرنے کے بجائے اعتراف جرم کرے، ریاستی دہشتگرد عالمی عدالتوں میں ریاست کے خلاف جرائم کا دفاع کر رہا ہے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ شیخ رشید!ریاستی دہشتگرد کو آپ کی وکالت کی ضرورت نہیں،جرائم کا جواب دینا ڈنڈا نہیں ہوتا، این آر او کی فریاد سامنے آ کر کریں،کس سے بات چیت، گھڑی چور، سائفر کے سازشی، 9مئی کے مجرم سے؟جس کے ساتھ آپ نے جینے مرنے کی قسمیں کھائی تھیں؟پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے والے آج امن کی بات کررہے ہیں،سب کا پتہ ہے کون کہاں ہے لیکن شیخ رشید روپوش ہے،
لیگی رہنما نے کہاکہ 4سال مخالفین کو ڈنڈے مارنے والے کہتے ہیں ، ڈنڈا مسائل کا حل نہیں،شیخ رشید چارپائی کے نیچے سے نکلیں، باس کے پاس جیل جائیں،مخالفین کو جیل میں ڈالنے اور میڈیا کا گلا گھونٹنے والے کہتے ہیں ، ڈنڈا حل نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی اوراس کے ملکی و عالمی سہولت کار ایجنڈاسمیت واضح ہو رہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ ہر چیز کی کڑیاں کہیں نہ کہیں جا کر عالمی سہولتکاروں سے جا ملتی ہیں،ملعون رشدی اور چیئرمین پی ٹی آئی کا وکیل ایک ہونا اتفاق نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے بچے گولڈ سمتھ کے گھر پل رہے ہیں،فنڈنگ اسرائیل اور بھارت سے ملتی ہے، یہ بھی اتفاق نہیں، جن کا پیارا ہے، ان کو بہت درد ہو رہا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کا ایجنڈا ناکام ہوتا دیکھ عالمی کردار و سہولت کار سامنے آگئے ۔
Pakistan Image