اسلام آباد (پاکستان امیج)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں 175سیاسی جماعتیں شامل ہیں، جماعتوں کے ساتھ ان کے سربراہان کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں تاہم الیکشن کمیشن نےپارٹی سربراہان کی فہرست سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا نام ہٹا دیا ہے، فہرست میں پی ٹی آئی کے نام کیساتھ پارٹی قیادت کا خانہ خالی رکھا گیا ہے۔پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین بھی بطور سیاسی جماعت فہرست میں شامل ہے۔
Pakistan Image