عثمان خواجہ کو جوتوں پر امن کا نشان (فاختہ) استعمال کرنے سے بھی روک دیاگیا

دبئی (پاکستان امیج)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کو فلسطین کے حق میں بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان استعمال کرنے روک دیا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق پاکستان کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ایک پریکٹس سیشن کے دوران عثمان خواجہ اپنے بلے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے آرٹیکل ون کا حوالہ اور جوتے پر سیاہ فاختہ کی علامت کے ساتھ پریکٹس کرتے بھی نظر آئے۔

آسٹریلوی میڈیا کےمطابق عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فلسطین کے حق میں بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان استعمال کرنے کے سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا سے کئی ملاقاتیں بھی کیں۔

تاہم آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے اتوار کو عثمان خواجہ کو بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *