نوازشریف کا پہلے نعرہ تھا ‘مجھے کیوں نکالا’، اب نعرہ ہو گا۔۔۔، بلاول نے نیا نعرہ بتا دیا

لاڑکانہ (پاکستان امیج) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت ہے آئیں اور مقابلہ کریں۔ نوازشریف کا پہلے نعرہ تھا ‘مجھے کیوں نکالا’، اب نعرہ ہو گا مجھے کیوں بلایا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، بے روزگاری، غربت اور مہنگائی سے ہے۔ سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کوئی بات نہیں چل رہی۔

انہوں نے کہا کہ عمران کان کو ریلیف مل رہا ہے مگر میں کسی سیاستدان سے انتقام لینے کے حق میں نہیں۔ سائفر کیس ایک سیریس مسئلہ ہے، سائفر کی چند کاپیاں بنائی جاتی ہیں۔ جو سائفر صدر اور وزیر خارجہ اور دوسروں کے پاس گیا، اس کا ریکارڈ ہے مگر جو سافر عمران خان کے پاس تھا، اس کا کوئی ریکارڈ نہیں، یہ بات عمران خان نے خود کہی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *