کراچی (پاکستان امیج) اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوبز کرئیر کی کامیابی کا سہرا سینئر اداکار آصف رضا میر کے سر سجا دیا۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر جاری کی جس میں انہیں آصف رضا میر کے ساتھ ڈرامے کی لک میں ہی دیکھا جاسکتا ہے۔اس پوسٹ کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا کہ میں آپ سب سے ایک بہت دلچسپ بات شیئر کرنا چاہتی ہوں میں اس تصویر میں ایک ایسے شخص کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہوں جو عائزہ خان کے کریئر میں بھی بہت اہم کردار کا حامل ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے تحریر کیا کہ ایک اشتہار کی شوٹ کے دوران انہوں نے میری والدہ سے کہا تھا کہ اگر آپ اس کو اجازت دیں تو یہ لڑکی اداکاری کی دنیا میں تہلکہ مچادے گی۔ مجھے میرا پہلا پراجیکٹ صندل ملا جبکہ تم جو ملے آن ائیر ہونے والا پہلا پراجیکٹ تھا۔ اور وہ اس بھروسے کو بڑھاتے ہی چلے گئے۔عائزہ نے مزید لکھا کہ شکریہ آصف انکل مجھ میں وہ دیکھنے کیلئے جو میں خود نہ دیکھ سکی۔ آپ کا یقین اور پراعتمادی میرے لیے بے حد قیمتی ہے۔ ہمیں آپ سے پیار ہے۔
Pakistan Image