شہبازشریف حکومت کا وہ فیصلہ جس پر نگران حکومت نے عمل درآمد نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) نگران حکومت نے بھارت میں ٹریڈ افسر تعینات کرنے کیلئے شہبازشریف حکومت کے پلان پرعمل درآمد روکتے ہوئے ٹریڈ افسرتعینات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، سابق وزیراعظم شہبازشریف نے بھارت کے ساتھ تجارت کی معطلی کے باوجود نئی دلی سمیت بیرون ملک 40 ٹریڈ افسران تعینات کرنے کیلئے عمل شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔

جیونیوز کے مطابق رواں سال جولائی میں اتحادی حکومت کے دور میں بیرون ملک ٹریڈ افسران کی تعیناتیوں کیلئے اشتہار شائع کیے گئے تھے، کل 40 آسامیوں میں نئی دلی بھی شامل تھا۔ نگران وزیراعظم نے بیرون ممالک 39 ٹریڈ افسران تعینات کرنے کی منظوری دیدی تاہم ان 39 ممالک میں بھارت کے نئی دلی کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق اتحادی حکومت کے دور میں تجارت معطلی کے باوجود بھارت میں ٹریڈ افسر کی تعیناتی کا عمل شروع کیا گیا تھا، سابق وزیراعظم شہبازشریف نے بھارت میں گریڈ 20 کی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ منسٹر کی آسامی ختم کرتے ہوئے گریڈ 19 کی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر آسامی کی منظوری دی تھی-

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کردی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *