لاہور میں سموگ سے پھیلنے والی بیماریوں نے نئے وائرس کی شکل اختیارکرلی

لاہور (پاکستان امیج) صوبائی دارلحکومت میں سموگ سے پھیلنے والی بیماریوں نے ایک نئے وائرس کی شکل اختیارکرلی ہے، ماہر امراض سینہ ڈاکٹر عرفان ملک کے مطابق نیا وائرس گھر کے ایک فرد کو ہو تو پورا گھر اس میں مبتلا ہوجاتا ہے، تیز بخار، جسم درد، پیٹ کا خراب ہونا اور بلغمی کھانسی اس کی علامات ہیں۔

ڈاکٹر عرفان ملک کے مطابق وائرس میں مبتلا روزانہ 30 سے 40 مریض ہسپتالوں اور کلینکس میں آرہے ہیں، بچے اور بزرگ نئے وائرس کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں، خوش قسمتی سے نئے وائرس سے ابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔اس حوالے سے نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہےکہ موجودہ وائرس بہت زیادہ پھیلا ہوا ہے، نیا وائرس کورونا ہوسکتا ہے، لوگ اس کا ٹیسٹ نہیں کروا رہے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق اس وقت مختلف قسم کے وائرس شہریوں کی صحت متاثر کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *