راولپنڈی: چار وکیل بہن بھائی 4 قومی نشستوں پر امیدوار بن گئے

راولپنڈی(پاکستان امیج) چار وکیل بہن بھائی شہر کینٹ کی 4 قومی نشستوں پر امیدوار بن گئے، چاروں بہن بھائی پاکستان عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

چاروں بہن بھائی چوہدری نثار علی خان، شیخ رشید، حنیف عباسی اور غلام سرور خان سے مقابلہ کریں گے۔

اصغر مبارک ایڈوکیٹ این اے 56 سے شیخ رشید احمد کے خلاف مد مقابل ہوں گے اور عظمت علی مبارک این اے 55 سے راجہ بشارت اور ملک ابرار کا مقابلہ کریں گے۔
عظمیٰ علی مبارک این اے 57 میں شیخ رشید احمد کا مقابلہ کریں گے اور طاہرہ مبارک این اے 53 سے چوہدری نثار کا مقابلہ کریں گی۔

چاروں بہن بھائیوں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *