آئی پی ایل ، اے بی ڈی ویلیئرز نے سٹارک اور کمنز پر آئی پی ایل کی مہنگی بولیوں پر سوال اٹھا دیا

کیپ ٹاؤن (پاکستان امیج) سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں آسٹریلوی بولروں مچل سٹارک اور پیٹ کمنز کو سب سے مہنگے داموں خریدے جانے پر سوال اُٹھا دیا۔

جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے آئی پی ایل میں مچل سٹارک اور پیٹ کمنز پر لگنی والی بھاری بولیوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا واقعی اتنی قیمت لگی؟ کیا دونوں کھلاڑی اس معیار کے ہیں کہ اُن کو اتنی قیمت میں خریدا جائے؟سابق جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کے مچل سٹارک اور پیٹ کمنز دونوں زبردست کھلاڑی ہیں لیکن کیا وہ اس قیمت پر خریدے جانے والے پلیئرزہیں؟ان کے خیال میں اس سال کی نیلامی میں ساری بات فاسٹ بولرز کی ضرورت کی رہی، جب ضرورت بڑھے گی تو قیمت بھی بڑھے گی لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ یہ دونوں فاسٹ بولرزاس قیمت کے ہیں۔

خیال رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کی بولی میں فاسٹ بولر مچل سٹارک کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سب سے مہنگے داموں 24 کروڑ 75 لاکھ میں خریدا اور پیٹ کمنز کو سن رائزز حیدرآباد نے 20 کروڑ 50 لاکھ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔انٹرویو میں ڈی ویلیئرز سے سوال ہوا کہ کیا آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینز نے دیگر ٹیموں سے زیادہ بہترانتخاب کیا ہے تو، سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ اس سے اتفاق نہیں کرتے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ممبئی انڈینز، چنئی سُپرکنگز اور دیگر ٹیموں نے آئی پی ایل میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے، ان ٹیموں نے نیلامی میں بھی اچھا کیا ہے اور کوئی جذباتی پن نہیں اپنایا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *