نوشین شاہ نے یک طرفہ محبت کا اعتراف کرلیا

کراچی (پاکستان امیج) پاکستان کی معروف اداکارہ و سپر ماڈل نوشین شاہ نے یک طرفہ محبت کا اعتراف کرتے ہوئے اسے جذباتی پختگی کا اگلا درجہ قرار دے دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف اداکارہ نے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں نجی زندگی پر بھی کھل کر گفتگو کی۔دوران شو میزبان نے یک طرفہ محبت کے حوالے سے سوال پوچھا کہ یک طرفہ محبت کے بارے میں کیا خیال ہے جس پر اداکارہ نے یک طرفہ محبت کو جذباتی پختگی کا اگلا درجہ قرار دیا، جس پر میزبان نے وضاحت طلب کی۔

نوشین شاہ نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کسی سے یک طرفہ محبت کرتے ہیں تو کسی امید اور توقع کے بغیر سامنے والے کو ہر وقت اپنی دعا میں رکھنا ہوتا ہے، یہ جانتے ہوئے بھی کہ سامنے والا مل نہیں سکتا، اس کے بارے میں اچھا سوچنا ہوتا ہے کیونکہ آپ کو محبت ہے، اس کی محبت کی عزت کرنی ہے، اس کے وقار کی بھی عزت کرنی ہے، اُس کا پردہ بھی رکھنا ہے۔

اداکارہ کے جواب کے بعد میزبان نے دوبارہ سوال کیا کہ کیا کبھی کسی سے یک طرفہ محبت کی؟ جس پر نوشین شاہ نے اعتراف کیا ۔ یک طرفہ محبت ایک بار ہوتی ہے یا بار بار بھی ہوسکتی ہے کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ بار بار بھی ہوسکتی ہے، کیونکہ اگر ایک انسان نے دھوکا دیا ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ دوسرا بھی دھوکا دے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *