فریال محمود اور اشنا شاہ ایسا لباس پہن کر منظرعام پر آگئیں کہ دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین برس پڑے

کراچی (پاکستان امیج) پاکستانی فلم چکڑ کے پریمیئر کیلئے منعقد کی گئی تقریب میں اشنا شاہ اور فریال محمود کے پہناوے پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا ہو گئے۔

گزشتہ دنوں رکھے گئے اس پریمیئر میں فلم کی کاسٹ عثمان مختار، فریال محمود اور اشنا شاہ سمیت کئی پاکستانی ستاروں نے شرکت کی۔ تقریب میں اشنا شاہ نے سیاہ رنگ کا گائون جبکہ ہاتھ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کوفیہ تھا، فریال نے سیاہ و گلابی رنگ کا مختصر ویسٹرن ڈریس زیب تن کر رکھا تھا۔

اس تقریب کی جب تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں ایسے ڈریسز میں اپنے آپ کو دیکھ کر یہ لوگ کیسے مطمئن ہو جاتے ہیں، کیا یہ واقعی مسلمان ہیں؟

ایک صارف نے اشنا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ابھی عمرہ کر کے آئیں تھیں، اب اوور ایکٹنگ بھی کر رہی ہیں، بلکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ پاگل ہو گئی ہیں۔

بعض صارفین نے اشنا شاہ پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ایک طرف تو انہوں نے انتہائی بولڈ مغربی انداز کا لباس پہن رکھا ہے اور دوسری طرف وہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *