پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کو ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کی دعوت دے دی

ڈیرہ اسماعیل خان (پاکستان امیج) پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کو عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے خلاف اتحاد کی دعوت دے دی۔

تحریک انصاف کو اتحاد کی دعوت پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کی جانب سے دی گئی، ڈیرہ اسماعیل خان میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا سیاسی مخالف ایک ہے۔ آئیں مل کر مشترکہ مخالف کو شکست دیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے مقامی اتحاد قائم کرنے کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان بلوچستان سےالیکشن لڑ رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *