امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

لاہور (پاکستان امیج) عام انتخابات 2024 کے لیے ملک کے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لوئر دیر 2 این اے 7 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ۔جماعت اسلامی کے امیدواروں نے مختلف اضلاع سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کےامیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے بنوں این اے 39 کے لئے کاغذات جمع کروائے ہیں ۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع نے مردان پی کے 61ے لئے کاغذات جمع کروائے ہیں۔سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے دیر اپر پی کے 13 کے لئے کاغذات جمع کروائے ہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *