بھاری بجلی بلوں پر عوام مشتعل، جی ٹی روڈ کو بند کر دیا

اٹک (پاکستان امیج) اٹک میں بجلی کے بھاری بل بھیجے جانے پر عوام مشتعل ہو گئے اور احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ کو بند کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بجلی بلوں میں بھاری اضافے اور مہنگائی کے خلاف اٹک میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور حاجی شاہ موڑ پر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ کو بلاک کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ شہریوں نے ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ کو بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین حکومت سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *