وزیر خارجہ سمجھدار تھا ، کہاکہ بتا نہیں سکتا اور بانی پی ٹی آئی کو پھنسا دیا، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

اسلام آباد(پاکستان امیج) سپریم کورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ وزیر خارجہ خودسمجھدار تھا ، سمجھتا تھا کہ کیا بولنا ہے کیا نہیں، وزیر خارجہ نے کہاکہ بتا نہیں سکتا اور بانی پی ٹی آئی کو پھنسا دیا، وزیر خارجہ نے بانی پی ٹی آئی کو پھنسا دیا کہ آپ جانیں اور وہ جانیں،شاہ محمود خود بچ گئے اور بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ سائفر پڑھ دو۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخوست ضمانت پر سماعت ہوئی،قائم مقام چیف جسٹس پاکستان سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ کا حصہ ہیں۔

عمران جیل میں ہوں یا باہر ، دونو ں صورتیں انکے وارے میں ہیں ، گارنٹی دیتا ہوں3 سال کے اندر اقتدار انکی دہلیز پر ہوگا: حفظ اللہ نیازی نے اہم انکشاف کر دیا
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے تقریر میں کہا وزیراعظم کو سازش کا بتا دیا ہے ، حلف کا پابند ہوں،اس بیان کے بعد شاہ محمود قریشی 125دن سے جیل میں ہیں،سلمان صفدر نے پریڈ گراؤنڈ میں 27مارچ 2022کے جلسے میں شاہ محمود کی تقریر پڑھ دی۔

وکیل نے کہاکہ شاہ محمود نے تقریر میں کہا، بہت سے راز ہیں لیکن حلف کی وجہ سے سامنے نہیں رکھ سکتا،قائم مقام چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وزیر خارجہ خودسمجھدار تھا ، سمجھتا تھا کہ کیا بولنا ہے کیا نہیں،وزیر خارجہ نے کہاکہ بتا نہیں سکتا اور بانی پی ٹی آئی کو پھنسا دیا، وزیر خارجہ نے بانی پی ٹی آئی کو پھنسا دیا کہ آپ جانیں اور وہ جانیں،شاہ محمود خود بچ گئے اور بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ سائفر پڑھ دو،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی پبلک سے کچھ شیئر نہیں کیا تھا،اگر سائفر پبلک ہو ہی چکا ہے تو پھر سائفر ٹرائل ان کیمرا کیوں چاہئے پراسیکیوشن کو؟جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کس بنیاد پر پراسیکیوشن سمجھتی ہے کہ ملزمان کو زیرحراست رکھنا ضروری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *