اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی، سپریم کورٹ نے 10،10لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دونوں کو ضمانت منظور کی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی پر جرم ثابت نہیں ہوا وہ معصوم ہیں، قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تو فیصلہ ہی کر دیا خالی رسی رہ گئی ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے یہ سوال اٹھایا گیا کہ سائفر دستیاب نہیں تھا توسلامتی کمیٹی کے دو اجلاس کیسے ہوئے،ریکارڈ کے مطابق گواہ کا بیان حلف پر نہیں ہے، کیا اعظم خان کی گمشدگی کی تحقیقات کی ہیں،تفتیشی افسر نے کہاکہ اعظم خان نے واپس آنے کے ایک ماہ بعد بیان دیدیاتھا۔
قبل ازییں وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ سابق وزیراعظم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہاہے،سابق وزیراعظم کی 40مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری منظور ہو چکی ہے،کسی بھی سیاسی لیڈر کیخلاف ایک شہر میں 40مقدمات درج نہیں ہوئے،جس انداز میں مقدمات درج کئے جا رہےہیں اسے رکنا چاہئے،سابق وزیراعظم ریاستی دشمن نہیں بلکہ سیاسی دشمن ہیں،سابق وزیراعظم نے خط کے مندرجات کسی سے شیئر نہیں کئے،یا تو امریکی سفیر کو بلا کر کیا گیااحتجاج غلط ہے یا پھر سائفر کا مقدمہ
شہبازشریف نے بھی سابق وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کونسل کے نکات کی توثیق کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل مکمل کرلئے ۔
Pakistan Image