شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ ڈنکی ‘ نے پہلے روز کتنی کمائی کی ؟ اعدادو شمار سامنے آ گئے

ممبئی (پاکستان امیج)بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ’ ڈنکی‘ فینز پر اس طرح دھاک بیٹھانے میں کامیاب نہیں ہو پائی جس طرح ان کی فلم پٹھان اور جوان نے اپنا جادو چلایا تھا ۔

شاہ رخ خان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم کو دیکھنے کیلئے مداحوں نے بھاری تعداد میں سینما گھروں کا رخ کیا جس کی ویڈیو ز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں ، ایک اندازے کے مطابق شاہ خان کی فلم ڈنکی نے پہلے روز میں تقریبا 30 کروڑ روپے کا بزنس کیا جو کہ ان کی دیگر فلموں کی پہلے روز کی کمائی سے قدرے کم ہے ۔

دوسری جانب ساوتھ کے سپر سٹار ’ پربھاس ‘ کی فلم ’ سالار ‘آج 22 دسمبر کو ریلیزہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ یہ فلم شاہ رخ خان کی فلم کو تگڑی ٹکر دے گی ، ایک اندازے کے مطابق بتایا گیا کہ سالار کا پہلے روز کا کاروبار تقریبا 50 کروڑ سے تجاوز کر سکتا ہے جبکہ فلم کی اب تک 16 لاکھ 83 ہزار 871 ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں اور اس سے اب تک 35 کروڑ کی کمائی ہو چکی ہے ۔

شاہ رخ خان کی فلم ’ پٹھان‘ نے پہلے روز 57 کروڑ روپے کا بھارت میں بزنس کیا تھا جبکہ اوورسیز کا بزنس ملا کر یہ 106 کروڑ سے بھی زیادہ بنتا ہے ۔تاہم شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی اس طرح مداحوں کو اپنی طرف راغب کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی جیسے گزشتہ دو فلموں نے کارکردگی دکھائی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *