اداکارہ نوشین شاہ نے شادی نہ ہونے کا طعنہ دینے والے صارف کو کرارا جواب دے دیا

لاہور (پاکستان امیج) معروف اداکارہ و سپر ماڈل نوشین شاہ نے تاحال شادی نہ ہونے کا طعنہ دینے والے صارف کو کرارا جواب دے دیا۔حال ہی میں لاہور میں منعقد ہونے والے برائڈل شو کے دوران نوشین شاہ نے فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے لیے ریمپ واک کی۔مذکورہ ریمپ واک کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن کے کمنٹس میں صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Media Insightpk (@mediainsightpk)

ایسے میں ایک صارف نے اداکارہ کو تاحال شادی نہ ہونے کا طعنہ دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے ان اداکارائوں کے لیے افسوس ہے، ان میں سے بہت سی شادی نہیں کرتیں اور صرف عروسی ملبوسات کی ماڈلنگ کرتی رہتی ہیں۔صارف کے تبصرے پر اداکارہ نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ جب ہم ایک دوسرے کو نہیں جانتے تو براہ مہربانی ہمارے لیے افسوس نہ کیجئے۔انہوں نے مزید لکھا کہ کسی کی شادی ہونا یا نہ ہونا اللہ تعالی کے ہاتھوں میں ہے، اسی نے ہم سب کو جوڑوں میں پیدا کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *