پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں زلزلہ

لاہور (پاکستان امیج) پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کہیں سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جڑواں شہروں پنڈی اور اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے ساڑھے پانچ بجے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 16 کلومیٹر اور مرکز جنوب مغرب کشمیر تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی مذکورہ علاقوں میں لوگ نیند سے بیدار ہوگئے اور اکثر سخت سردی میں کلمہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *