وانا؛ تھانے کی زیرتعمیر عمارت پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 مزدور قتل

ڈیرہ اسماعیل خان(پاکستان امیج) تھانے کی زیر تعمیر عمارت پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے کام کرنے والے 5 مزدور قتل کردیے۔

حملہ جنوبی وزیرستان لوئر میں صدر مقام وانا سے کچھ فاصلے پر دڑہ غونڈے پر تعمیر ہونےو الے تھانے کی عمارت میں کام کرنے والے مزدوروں پر کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے 5 مزدوروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق مزدوروں کی تعداد 5 سے زیادہ بھی بتائی جا رہی ہے۔

دہشت گردی کا واقعہ گزشتہ شب آخری پہر میں ہوا۔ اطلاع ملنے پر ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جب کہ امدادی ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ سی ٹی ڈی حکام نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *