سونا 500روپے فی تولہ سستا ہو گیا

کراچی(پاکستان امیج)گزشتہ روز اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500روپے کمی سے ایک تولہ سونا 2لاکھ 18ہزار روپے کا ہوگیا،10گرام سونا 428روپے کم ہو کر 1لاکھ 86ہزار 900روپے کا ہے۔

ادھرعالمی بازار میں سونے کی قدر میں 5ڈالر کم ہوکر 2035ڈالر فی اونس ہے،پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20ڈالر پریمیم شامل کرکے 2055ڈالر فی اونس ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *