اسحاق ڈار کا کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں توسیع کیلئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں توسیع کیلئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں(ن) لیگ نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے 2روز کی توسیع مانگ لی۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پولنگ تاریخ میں تبدیلی کئے بغیر شیڈول میں ترمیم کر سکتا ہے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے صرف 3دن دیئے گئے ہیں،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے 7دن مختص کئے گئے ہیں،کاغذات نامزدگی کے ساتھ مختلف سرکاری محکموں کے این او سی بھی منسلک کرنا ہوتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *