اسلام آباد (پاکستان امیج)الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ محفوظ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی ، اے این پی کے سیکریٹری جنرل میاں افتخار پیش ہوئے ، الیکشن کمیشن نے کہا کہ اے این پی کا آخری الیکشن مئی 2019 کو ہوا تھا ،ان کی انٹر پارٹی الیکشن کی معیاد چار سال کی ہوتی ہے ۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ مئی 2023 کو اے این اپی کا الیکشن ہونا تھا ،اے این پی نے ایک سال کی توسیع مانگی ، اے این پی کی الیکشن کرانے کی معیاد 2024 کو ختم ہو رہی ہے ، اے این پی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن میں ایک سال کی توسیع کر سکتے ہیں ۔
وکیل اے این پی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے الیکشن گراس روٹ لیول سے اوپر تک ہوتے ہیں ، گراؤنڈ لیول تک تنظیم مکمل ہے ،عام انتخابات ہو رہے ہیں، اگر انٹر ا پارٹی الیکشن کرائیں گے تو معاملہ الجھ جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ کوئی عذر نہیں ہے ، انٹر اپارٹی الیکشن نہ کرانے کا ، لگتا نہیں کہ آپ اگلا الیکشن اپنے نشان پر لڑ پائیں گے ، آپ تو ساڑھے تین سال بعد الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے تھی ،پانچ سال کے بعد تو کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن کی توسیع نہیں دے سکتا ، الیکشن کمیشن نے اے این پی کو چھ ماہ کی توسیع دی تھی ،ہم فیصلہ محفوظ کر رہے ہیں، ہو سکتا ہے آپ کو توسیع ملے ہو سکتا ہے نہ دیں ۔ ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ تو خود کو جمہوری جماعت کہتے ہیں، آپ بھی بہانا کر کے اپنی پارٹی الیکشن آگے لے کر جائیں گے ۔
Pakistan Image