پاکستان میں اطالوی سیاح کی خودکشی کی تصدیق، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

پشاور (پاکستان امیج) اطالوی شہری کی مبینہ خودکشی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی جس میں خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ اطالوی شہری جوشوا موائسز ورگاس کی موت لٹکنے سے ہوئی، اس کی گردن کے گرد پھندے کا نشان پایا گیا جبکہ دائیں کان کے نیچے پھندے کی گرہ تھی۔یادرہے کہ 3 دسمبر کو اطالوی شہری نے مبینہ خودکشی کی تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پھندے کے نیچے گردن کا پٹھا زخمی ہوا، گردن کی ہڈی بائیں جانب سے فریکچر ہوئی، متوفی کی شرٹ پرخون کے نشانات پائے گئے، لاش سڑنے اور منہ کی سوجن ایڈوانس اسٹیج پر تھی، ہاتوں کے انگوٹھے سیاہی مائل اور نیلا رنگ اختیار کرچکے تھے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ اطالوی شہری ٹینشن میں گولیاں استعمال کرتا تھا، متوفی کی دستاویزات، موبائل سمز اور دیگر سامان پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *