مسلم لیگ (ن )کی ملک بھر میں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت

لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ (ن )کی ملک بھر میں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی،پارٹی صدر شہباز شریف نے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی باضابطہ اجازت دی۔

نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق پارٹی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے پر امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دی گئی،ہر امیدوار کو 22دسمبر تک پارٹی کے متعلقہ ضلعی صدر کو حلف نامہ جمع کرانا ہو گا،پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے کی صورت میں امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *