سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کا ٹرائل کورٹ کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(پاکستان امیج)سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کا ٹرائل کورٹ کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا 14دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،اس درخواست کے فیصلے تک ٹرائل کورٹ کو مزید کارروائی سے روکا جائے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے اوپن ٹرائل ضروری ہے،بانی پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے درخواست دائر کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *