پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا

کراچی (پاکستان امیج )پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں آج صبح کاروبار کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 24 قیرات فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے ۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 328 روپے پر آ گئی ہے ۔

یاد رہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 282 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *