کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج) کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سماعت کرے گا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ جس کے مطابق جنوری تا مارچ2023ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 25 پیسے جب کہ اکتوبر تادسمبر 2022ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے فی یونٹ اضافہ طلب کیا گیا ہے۔

حکومتی درخواست بجلی کے یکساں ٹیرف نظام کے تحت نیپرا میں دائر کی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *