لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا ہےکہ میں غیبت کے سخت خلاف ہوں، کسی کے بارے میں غیبت نہیں کرنی چاہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کسی میں برائی دیکھ کر بھی اگر بات کرتے ہیں تو یہ غیبت ہے۔ میں اس کے سخت خلاف ہوں۔ کسی کے سامنے کسی کی برائی نہ کریں۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے وعدہ لیا کہ آئندہ وہ کسی کی غیبت نہ کریں۔
نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹ کی بھی معافی نہیں ملتی۔ انہوں نے نئے پاکستان کا نعرہ بھی فراڈ قرار دے دیا۔ بولے آرٹی ایس بٹھا کر الیکشن جتوایا گیا، اعتماد کا ووٹ دلانے کیلئے ہیلی کاپٹر اڑائے گئے۔
Pakistan Image