نئی دہلی (پاکستان امیج) آسٹریلیا کے شہرہ آفاق فاسٹ باؤلر مچل سٹارک انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئےہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مچل سٹارک کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 2 لاکھ 97 ہزار امریکی ڈالر (24.75 بھارتی کروڑ روپے)میں خریدا ہے، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد نے 20.40 بھارتی کروڑ (امریکی ڈالر میں 2 لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر) میں ٹیم میں شامل کیا تھا، وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین کرکٹر بنے ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹر پیٹ کمنز نے 8 سال کے طویل عرصے بعد انڈین پریمئیر لیگ میں واپسی کی ہے، وہ بین الاقوامی کرکٹ میں توجہ دینے کیلئے لیگز میں کھیلنے سے گریز کررہے تھے۔
Pakistan Image