ایک اور بالی وڈ سٹار کے مجسمے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گئے

لندن (پاکستان امیج) بالی وڈ سپر سٹار رنویر سنگھ کے مومی مجسمے لندن اور سنگاپور کے شہرہ آفاق مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گئے۔

بھارتی اداکار نےانسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انتہائی مسرت کا اظہار کیا , انہوں نے لکھا کہ بچپن سے وہ نامور شخصیات کے مجسموں کے ساتھ اپنے والدین کی تصاویر کو حیران ہوا کرتے تھے، یقین نہیں تھا کہ ایک دن وہ بھی ان عظیم شخصیات کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور اب اس کامیابی سے انہیں بہت خوشی ہے۔رنویر سنگھ نے دوسری پوسٹوں میں مجسمے کے ساتھ اپنی والدہ کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں اور انہوں نے مجسمے کو شاندار قرار دے دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *