لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے الیکشن سے فرار کے تمام راستے بند کردیئے ہیں۔
ق لیگ سندھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے بینچ کے منصفانہ فیصلے سے الیکشن سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں، ملک کا سیاسی و معاشی مستقبل عام انتخابات سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہاکہ آزاد، منصفانہ اور قابل اعتماد انتخابات انتہائی ضروری ہیں جن میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینے کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور عوام کی نمائندہ جماعت بن کر ان کی ترجمانی کرے گی، عوام کو اپنے روشن مستقبل کیلئے روایتی سیاستدانوں کے بجائے شعور کو ووٹ دینا ہوگا۔
Pakistan Image