حکومت نے بیرونی قرضوں و گرانٹ کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد (پاکستان امیج)جولائی سے نومبر حاصل ہونے والے بیرونی قرضوں و گرانٹ کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

دستاویزات کے مطابق ابتدائی پانچ ماہ میں حکومت کو 4 ارب 28 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی،17 ارب 61 کروڑ ڈالر کے سالانہ ہدف کی نسبت پانچ ماہ میں 24 فیصد فنڈز ملے ،سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس جمع کرائے، ادھار تیل کی مد میں بھی سعودی عرب نے 50 کروڑ ڈالر کی سہولت فراہم کی، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں بیرون ملک سے 40 کروڑ 74 لاکھ ڈالرحاصل ہوئے،عالمی بینک، اے ڈی بی سمیت عالمی مالیاتی اداروں سے 78 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ملے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *