مظفرآباد (پاکستان امیج) رات کے وقت ٹریفک حادثہ 4 افراد کی موت کا پیام بن گیا، ایک خاتون کو بچا لیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق افسوسناک حادثہ مظفرآباد کے نواح میں پھون کے قریب پیش آیا جہاں رات کے وقت بارش سے سڑک پر پھسلن پیدا ہو گئی، تیز رفتار گاڑی پھسل کر دریائے نیلم میں جا گری جس میں سوار 5 افراد زخمی ہو گئے۔
رات کے اندھیرے کے سبب کسی کو حادثے کا پتہ نہ چل سکا، 4 زخمی تڑپ تڑپ کر صبح تک دم توڑ گئے۔ صبح سڑک پر ٹریفک گزرنا شروع ہو ئی تو لوگوں کو حادثے کا پتہ چلا۔ دریا میں اتر کر دیکھا تو 4 زخمی موت کا شکار ہو چکے تھے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی حالت میں زندہ تھیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Pakistan Image