سانحہ موٹروے، عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت ، عدالت سے اہم خبرآگئی

لاہور (پاکستان امیج) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ سیالکوٹ موٹروے کے مقدمہ کے مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقررکرلیں۔

لاہور ہائیکورت کے جسٹس شہرام سرور چوہدری اور علی ضیا باجوہ 14 دسمبر کو اپیلوں پر سماعت کرینگے ، عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے ۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مارچ 2021 میں دونوں مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا ، مجرموں نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کررکھی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *