اسلام آباد (پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فوادچودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کیلئے مقررکردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت 13 دسمبر کواڈیالہ جیل میں ہوگی، جس کی کاز لسٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی جاری کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کی رپورٹ کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا تھا،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ تاریخ میں پہلی بارالیکشن کمیشن کسی کا ٹرائل جیل میں کرے گا۔
Pakistan Image