رابی پیر زادہ نے شادی کر لی؟

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان کی سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے اپنی شادی سے متعلق اشارے دے دیا ہے، انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر تصاویر شیئر کر دیں۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنیوالی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے کسی مرد کا ہاتھ تھاما ہوا ہے، ایکس پر شیئرکی گئی تصویر میں رابی پیرزادہ اور اُس شخص کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے ہیں۔

رابی پیرزادہ نے اس تصویر کیساتھ چند اشعار بھی لکھے ہیں جوکہ یہ ہیں ’’تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں، رشتوں کی بندشوں کا ویسا اثر کہاں، چھوڑے تو جا رہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے، منزل تو مل ہی جائے، جانا مگر کہاں‘‘۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *