‘نوازشریف صاحب ‘ کہہ کر فواد چوہدری نے بڑی بات کہہ دی

لاہور (پاکستان امیج) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو بڑا مشورہ دے دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فواد چوہدری نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ نوازشریف صاحب کو کچھ کہنا چاہوں گا، ملک میں سلیکشن پراسس کو روک کر الیکشن پراسس شروع کرنا چاہئے۔ فاصلے کم کریں وگرنہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ پوری دنیا میں مذاق ہی بنے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ہاوسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں فواد چوہدری کا ایک روزہ راہداری ریمناڈ منظور کر لیا گیا، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فواد چوہدری کو ایک روز ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔ انہیں کل راولپنڈی کی متعلقہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *