لاہور (پاکستان امیج) عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی میں جج عبہر گل نے جلاؤ گھیراؤ مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے اسد عمر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی اور عدم پیروی کی بنیاد پر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔
واضح رہے کہ پولیس نے اسد عمر کے خلاف لاہور کے تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Pakistan Image