اینیمل میں بوبی دیول کے کردار پر ان کی والدہ پرکاش کور کا موقف بھی آگیا

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کے ایکشن اداکار بوبی دیول کے فلم اینیمل میں کردار کو کافی سراہا جارہا ہے اور انہیں اس حوالے سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ تاہم بوبی دیول کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ اور لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی اہلیہ پرکاش کور نے فلم اینیمل کے بارے میں کہا کہ یہ سب مجھ سے نہیں دیکھا جاتا۔بوبی دیول نے فلم میں ولن کا کردار ادا کیا اور آخر میں وہ مرجاتے ہیں۔

بوبی نے فلم میں ان کی موت کے سین پر اپنی والدہ کے ردعمل کے بارے میں میڈیا کو بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ کہتی ہیں ایسی فلم مت کیا کرو، مجھ سے نہیں دیکھا جاتا، جس پر میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کے سامنے زندہ کھڑا تو ہوں، میں نے صرف کردار ادا کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *