درخت کاٹنے پر جھگڑا، بھارتی ٹی وی اداکار کی فائرنگ سے پڑوسی کا بیٹا ہلاک ہوگیا

ممبئی (پاکستان امیج) ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بھارتی اداکار بھوپندر سنگھ نے درخت نہ کاٹنے دینے پر پڑوسیوں پر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

جیو نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں اداکار کا پڑوسیوں سے درخت کاٹنے نہ دینے پر جھگڑا ہوا، اداکار نے اپنے فارم کو جالیاں لگا کر پڑوسی کی زرعی زمین سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کیلئے اداکار نے کچھ درخت کاٹے جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو اس قدر بڑھ گئی کہ بھوپندر سنگھاور ان کے ساتھیوں نے مل کر پڑوسی اور اس کے گھر والوں پر حملہ کردیا۔

رپورٹس کے مطابق طیش میں آئے اداکار نے اپنا لائسنس شدہ اسلحہ نکالا اور پڑوسیوں پر فائرنگ کردی جس سے پڑوسی کا 22 سالہ بیٹا ہلاک ہوگیا جب کہ فائرنگ سے خود اداکار کا پڑوسی، اس کی اہلیہ اور بیٹا زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اداکار سمیت تینوں ساتھیوں کو گرفتار کرلیا جب کہ زخمیوں کو فوری علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔

واضح رہے اداکار بھوپندر سنگھ نے ‘یہ پیار نہ ہوگا کم’ اور ‘مدھوبالا’ جیسے ہٹ ڈراموں میں کام کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *