بشریٰ بی بی کوراولپنڈی میں طلب کر لیا گیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) نیب نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ تحائف کے کیس میں راولپنڈی آفس میں طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خاندن کے مرد کے ہمراہ 11 دسمبر کو 10 بجے نیب دفتر میں پیش ہوں، ضروری دستاویزات بھی ہمراہ لائیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ عمران خان جب وزیراعظم تھے تو آپ کو لاکھوں مالیت کے تحفے ملے، 2019 میں لاکٹ، بالیاں، بریسلٹ 2020 میں نیکلیس، انگوٹھی، بریسلیٹ اور بالیاں تحفے میں ملیں جبکہ 2021 میں گھڑی، انگوٹھی، بالیاں اور نیکلیس تحفے میں دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *