اقرارالحسن کی تیسری شادی سے متعلق دوسری بیوی کیا بولیں؟

لاہور (پاکستان امیج) معروف ٹی وی اینکر اقرارالحسن کی تیسری شادی سے متعلق دوسری بیوی نے مؤقف دے دیا۔

نجی ٹی وی” آج نیوز” کےمطابق اقرارالحسن پاکستانی ناظرین کی جانی پہچانی شخصیت ہیں، چند روز قبل ان کی تیسری شادی سے متعلق افواہوں نے زور پکڑا تو اقرارالحسن کی جانب سے نہ تصدیق کی گئی اور نہ ہی ان کی کوئی تردید سامنے آئی تاہم ان کی مبینہ تیسری اہلیہ عروسہ خان نے سوشل میڈیا پر خود ہی اپنی اقرارالحسن کے ساتھ شادی کی تصدیق کی۔

معاملہ کھل کر سامنے آنے پر اقرارالحسن کی دوسری بیوی فرح اقرار سے پوچھا گیا کہ ان کا شوہر کی تیسری شادی پر کیا مؤقف ہے تو ان کا کہنا تھا کہ میں تو پہلے ہی کہہ چکی تھی کہ اقرار اگر تیسری شادی کرتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *