نوجوت سنگھ سدھو کا بیٹا کرن سدھو دلہنیا بیاہ لایا، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں

پٹیالا (پاکستان امیج) سابق کرکٹر ، شوبز شخصیت اور بھارتی کانگریسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو کے بیٹے کرن سدھو نے شادی کر لی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر نوجوت سنگھ نے اپنے بیٹے اور بہو کی تصاویر پوسٹ کر دیں جس پر ان کے مداحوں نے مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

دلہا کرن سنگھ سدھو نے زندگی کے اہم ترین موقع پر آف وائٹ شیروانی زیب تن کی جبکہ دلہن عنایت رندھاوا نے گلابی رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جو ان پر خوب جچ رہاتھا۔

نوجوت سدھو نے فیملی کے ہمراہ دلہا دلہن کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں جن میں قہقہے بکھیرتے عزیز رشتے دار محفل کو چار چاند لگاتے دکھائی دیئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *