زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی

کراچی (پاکستان امیج)زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

ہفتہ وار رپورٹ میں یکم دسمبر تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم دسمبر کو سرکاری ذخائر کی مالیت 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی کے بعد 7 ارب 2 کروڑ اور دو لاکھ روپے پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 8 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 12 ارب 10 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *