اداکار شان کی گاڑی کو لاہور میں محکمہ ایکسائز نے روک لیا، پھر ہوا کیا ؟ جانیے

لاہور (پاکستان امیج)پاکستانی اداکار شان کو محکمہ ایکسائز کی روڈ چیکنگ کے دوران روک لیا گیا

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لبرٹی میں اداکار شان کی گاڑی کو محکمہ ایکسائز کے افسران نے ناکے پر روکا اور گاڑی کی چیکنگ کی۔ اس دوران ایکسائز کے ریکارڈ پر شان کی گاڑی کا ٹیکس ادا شدہ ظاہر ہوا جس کے بعد ایکسائز حکام نے اداکار کو جانے کی اجازت دی تاہم انہوں نے روانگی سے قبل عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر رجسٹرڈ اور بنا ٹیکس ادائیگی کے گاڑیاں نہ چلائیں۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی بغیر ٹوکن اور نمبر پلیٹ کے بغیر بھی چلانے سے گریز کریں کیونکہ ٹیکس کے پیسوں سے پاکستان چل رہا ہے اور ہم سب کو ہی ملکر اسے آگے لے کر جانا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *