نسیم شاہ پی ایس ایل کھیل سکیں گے یا نہیں ؟چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے اہم انکشاف کر دیا

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب کے مشیر کھیل اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ پی ایس ایل تک مکمل فٹ ہوں گے۔

لاہور میں مقامی سکول کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ نسیم شاہ سے ملاقات کی ہے ان کا ری ہیب پروگرام اچھا چل رہا ہے۔وہاب ریاض نے کہا کہ کپتان شان مسعود ڈومیسٹک کا بہترین پرفارمر ہے، اس کو پہلے مسلسل مواقع نہیں ملتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ پرفارمرز کو بلائیں گے، کیمپ میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز اور ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ امید ہے 25 دسمبر تک نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیں گے۔وہاب ریاض نے مزید کہا کہ ویمن کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، ٹیم بہت اچھا کھیلی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *