پرابھاس نے اپنے استادکوقیمتی تحفہ دیدیا

ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی تیلگو فلموں کے سپر سٹارپرابھاس نے اپنے استاد کو سونے کی گھڑی کا تحفہ دیا ہے۔

تیلگو فلموں کے اداکار پرابھاس نے حال ہی میں اپنے اداکاری کے استاد ستیانند کو ان کی سالگرہ پر ایک خوبصورت اور قیمتی سونے کی گھڑی کا تحفہ دیا اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں پرابھاس نے ستیانند کو گھڑی پیش کرتے ہوئے ان نے اظہار تشکر بھی کیا۔

انہوں نے اس موقع پر اپنے استاد سے مذاق کرتے ہوئے کہا ان کی کلائی کے سائز کی چھوٹے ڈائل کی گھڑی تلاش کرنے میں کافی دقت ہوئی۔ اداکار نے مزاحا کہا اس قیمتی تحفے کو احتیاط سے رکھیے گا اور دکاندار اس کی چین بہت ٹائٹ ہونے پر بخوشی تبدیل کردے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *