بالی ووڈ فلم اینیمل کی شوٹنگ دراصل کس اہم شخصیت کی حویلی میں ہوئی؟ پتہ چل گیا

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم اینیمل کی شوٹنگ اداکار سیف علی خان کی حویلی میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے کچھ مناظر کی شوٹنگ اداکار سیف علی خان کی حویلی میں ہوئی۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم اینیمل میں وجے سنگھ(رنبیر کپور)کے اہلِ خانہ جس گھر میں رہائش پذیر ہیں وہ پٹودی پیلس ہے۔ پٹودی پیلس کو سیف علی خان کے دادا نواب افتخار علی خان پٹودی نے بنوایا تھا جن کے بعد یہ پیلس سیف علی خان کے والد منصور علی خان کی ملکیت میں چلا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران فلم کریو کی جانب سے ایک مرتبہ انسٹاگرام سٹوری پر پٹودی پیلس کو بھی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹیگ کیا گیا تھا۔ اس پیلس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں جن کا فلم اینیمل کے کچھ شوٹ سے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *